مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، لیکن اس بار وجہ کوئی نیا ویڈیو مواد نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں پیدا ہونے والا تنازع ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: نہیں معلوم کہ یہ شادی چلے گی یا نہیں، یوٹیوبر رجب بٹ کا شادی کے مستقبل پر حیران کن انکشاف
حالیہ دنوں میں رجب بٹ کے خاندانی امور سوشل میڈیا پر نمایاں ہوئے، جب انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے حق میں متعدد پوسٹس شیئر کیں اور اہلیہ کے ساتھ اختلافات سے متعلق کچھ نجی چیٹس بھی عوام کے سامنے آئیں۔
ان مواد کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور معاملہ جلد ہی تنازعے کی شکل اختیار کر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتی ہوئی تنقید اور ذاتی زندگی کے معاملات کے غیر ضروری افشا ہونے کی وجہ سے رجب بٹ نے انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک قریبی دوست نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹس مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں کیے گئے، بلکہ وقتی طور پر رجب بٹ کی جانب سے ڈی ایکٹیویٹ کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: رجب بٹ کے وکیل اور مخالف وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب، مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ذہنی دباؤ سے بچنے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے کیا گیا ہے، اور امکان ہے کہ رجب بٹ جلد ہی سوشل میڈیا پر دوبارہ متحرک ہوں گے۔ مداح اس فیصلے پر فکر مند ہیں، جبکہ کئی صارفین اسے ایک سمجھدار اور ضروری وقفہ قرار دے رہے ہیں۔














