پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے محبت اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اپنے خیالات کا بے باک انداز میں اظہار کرتے ہوئے خود کو ایک رومانوی مزاج کی شخصیت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حریم فاروق پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹ کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
ایک حالیہ انٹرویو میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ خاصی فلمی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی شہزادہ آئے، انہیں بگی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے جائے۔ ان کے مطابق رومان ان کی زندگی اور تعلقات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ کلاسک رومانوی فلموں کی بڑی مداح ہیں اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ٹائٹینک جیسی فلمیں وہ کئی بار دیکھ چکی ہیں۔
حریم فاروق کے مطابق حقیقی محبت وہ ہوتی ہے جس میں سامنے والا شخص رشتے کی خاطر لڑنے اور خود کو بدلنے کے لیے تیار ہو، کیونکہ یہی سچی محبت کی پہچان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ اداکارہ کا اہم بیان سامنے آگیا
دل ٹوٹنے کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ ابتدا میں یہ کیفیت بہت شدید ہوتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا ہی ختم ہو گئی ہو۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد انہوں نے خود کو سنبھالا اور یہ احساس کیا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ابھی بہت کچھ باقی ہے۔














