پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے پہلے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے معاملات خود سنبھالنے تھے، لیکن اب نئی پیشرفت کے بعد بورڈ اس ٹیم کو بھی فروخت کرے گا۔
مزید پڑھیں: کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟
پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کی وجہ سے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ کی جائے گی۔
نیلامی کے لیے اشتہار دیا جائے گا اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ملتان سلطانز کو لینے میں کئی سرمایہ کار دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ پی سی بی کو امید ہے کہ آکشن میں ٹیم اچھی قیمت پر فروخت ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ کا کپتان کون ہوگا؟ حمزہ مجید نے بتادیا
واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اور پی ایس ایل 11 میں کل 8 ٹیمیں کھیلیں گی، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔














