برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرین لینڈ جزیرے پر ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے منصوبہ تیار کرے، یہ ایک اقدام جو کہ آرکٹک خطے میں جاری تنازعہ اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گرین لینڈ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا نیا مرکز کیوں بن گیا؟
ایک برطانوی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر فوجی حملے یا قبضے کے لیے منصوبہ بندی تیار کریں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس سوچ کے تحت ہے کہ اگر امریکا خود گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل نہیں کرتا تو روس یا چین وہاں اثر و رسوخ بڑھا سکتے ہیں۔
🚨 Big update from Washington 🇺🇸
Reports claim President Trump has instructed the US military to prepare invasion plans for Greenland 🇬🇱
This story is developing and already raising global eyebrows pic.twitter.com/0u1ZTSVFhS— WAR (@warsurveillance) January 11, 2026
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اس ممکنہ منصوبے کی مخالفت کی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا کی فوجی قیادت اس نوعیت کے اقدام کے خلاف ہے اور اسے غیر قانونی بھی سمجھتی ہے، جبکہ کانگریس کی حمایت بھی متوقع نہیں ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹرمپ گرین لینڈ کو روس اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر سے روکنے کے لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں، جب کہ بعض امریکی عہدیدار کم متنازع عالمی امور کی طرف صدر کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہی امریکی صدر کے گرین لینڈ کے حوالے سے متنازع بیانات نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’امریکا گرین لینڈ پر کچھ نہ کچھ کرے گا، چاہے وہ چاہیں یا نہ چاہیں‘، جس پر ڈنمارک اور یورپی اتحادیوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اگر امریکا گرین لینڈ پر قبضہ نہیں کرے گا تو چین اور روس کرلیں گے جو قابل قبول نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ رپورٹ باضابطہ طور پر امریکی حکومت کی طرف سے تصدیق شدہ نہیں، لیکن ایسے بیانات خطے میں سفارتی تناؤ اور حکمتِ عملی میں شدید تبدیلیوں کے امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔













