ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان، بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کے لیے تیار

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بنگلہ دیش ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر سری لنکا کے وینیوز دستیاب نہ ہوئے تو پاکستان اپنے میدان پیش کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی اور آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں، اس لیے ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد بھی بغیر کسی مشکل کے ممکن ہے۔

پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام وینیوز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کرانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈ کپ میچز کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

تاہم بنگلہ دیش کے میچز کو کسی اور ملک منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘