وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو رواں ماہ فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے سربراہ کی اسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیرِ نو کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک بحریہ کی جانب سے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینیئرز کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں: ’نواز شریف کینسر اسپتال جنات بنا رہے ہیں‘، مریم نواز نے یہ بات کیوں کہی؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت کی علامت ہے اور اس سے قومی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔














