’نہ میرے ساتھ ظلم کریں‘، رجب بٹ کی اہلیہ کی ساس کو دہائیاں، مبینہ وائس نوٹ لیک

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کا مبینہ وائس نوٹ سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا، جس میں وہ اپنی ساس کے ساتھ گفتگو کرتی سنائی دیتی ہیں۔

لیک ہونے والے نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا بیٹا عوامی توجہ کا مرکز بنے، کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

ایمان رجب نے مزید کہا کہ اللہ نے جس طرح مجھے ’کیوان‘ دیا ہے، وہ میں ہی جانتی ہوں۔ جیسا وہ پیدا ہوا، اللہ نے اسے بچایا۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ نہ میرے ساتھ ظلم کریں اور نہ میرے بچے کے ساتھ، اور آئندہ ’کیوان‘ کا نام ولاگ میں نہ آئے، یہ ذمہ داری آپ پر ہے کہ آپ اسے روکیں۔

وائس نوٹ میں ایمان نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بچے کی حفاظت کے بارے میں مکمل آگاہ ہیں اور کسی بھی صورت اسے نقصان پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔

اس دوران رجب بٹ کی والدہ نے کہاکہ وہ ایمان کے گھر آئیں گی اور بیٹے کا کیک کاٹیں گی، تاہم ایمان نے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایمان رجب کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ہر ماں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا کی توجہ سے محفوظ رکھے۔

مزید پڑھیں: رجب بٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیرفعال کردیے، وجہ کیا بنی؟

تاہم بعض صارفین نے وائس نوٹ کے لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ نجی گفتگو کس نے اور کیوں منظر عام پر لائی۔

یہ واقعہ رجب بٹ اور ایمان رجب کے خاندانی تنازعات میں ایک نیا موڑ ثابت ہوا ہے اور اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھرپور بحث جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟