وزن میں کمی کے لیے ’آف لیبل‘ دواؤں یا انجیکشنز کا استعمال کن مسائل کا باعث بن سکتا ہے؟

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ پچھلے ایک سال میں کم از کم 1.6 ملین افراد وزن کم کرنے والے انجیکشنز استعمال کی ہیں، تاہم ہر 7واں صارف ایسی دوائیں لے رہا تھا جو وزن کم کرنے کے لیے منظور شدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: درمیانی عمر میں وزن میں کمی انسانی زندگی میں برسوں کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

وزن کم کرنے والی مشہور ادویات جیسے ویگووی اور مونجارو کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد افراد ان ادویات کو بغیر نسخے کے خرید کر وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن(یوسی ایل) کے محققین کی جانب سے 5260 شرکا پر کیے گئے سروے کے مطابق اس سال تقریباً 3.3 ملین افراد وزن کم کرنے والی دوائیں استعمال کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزن میں کمی کی دوائیں کیسے کام کرتی ہیں؟

سروے میں بتایا گیا کہ 2.9 فیصد شرکاء نے GLP-1 دوائیں وزن کم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی تصدیق کی، جو کہ پورے ملک میں تقریباً 1.6 ملین افراد بنتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بغیر طبی نگرانی یا نسخے کے’آف لیبل‘ دوائیں لینا سنگین صحت کے خطرات پیدا کرسکتا ہے، جن میں دل، جگر اور ہاضمہ سے متعلق مسائل شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کو شکست دینے والا اور وزن میں کمی لانے والا گیم چینجر مشروب

ماہرین کی نصیحت ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے کسی بھی انجیکشن یا دوا کا استعمال صرف ڈاکٹر کی ہدایت کے تحت کیا جائے تاکہ صحت کے سنگین مسائل سے بچا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

ویڈیو

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘