کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا کہ کیا کرنا ہے، کیوبن صدر کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیوبا کے حوالے سے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوبا ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور کوئی بھی ملک یا رہنما انہیں یہ حکم نہیں دے سکتا کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر کینیل نے کہاکہ کیوبا جارحیت نہیں کرتا، بلکہ پچھلے 66 سالوں سے امریکی حملوں اور پابندیوں کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: جلد معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کیوبا کو انتباہ

ان کا کہنا تھا کہ کیوبا دھمکیاں نہیں دیتا، تاہم وطن کے دفاع کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسانی جانوں کو محض کاروباری نقطہ نظر سے دیکھنے والوں کے لیے کیوبا پر تنقید کرنا غیر اخلاقی ہے۔

صدر کینیل نے کہاکہ جو لوگ کیوبا کی اقتصادی مشکلات کو انقلاب پر ڈال دیتے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، کیونکہ یہ مشکلات دراصل 60 سالہ امریکی پابندیوں کا نتیجہ ہیں، جنہیں امریکا مزید سخت کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

اسی حوالے سے کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے کہا کہ کیوبا نے کبھی بھی کسی ملک کو فراہم کی گئی سیکیورٹی خدمات کے بدلے معاوضہ وصول نہیں کیا، اور امریکی بلیک میلنگ یا فوجی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کیوبا ہر ملک سے ایندھن درآمد کرنے کا حق رکھتا ہے اور امریکا کا رویہ عالمی امن کے لیے خطرناک اور غیر قانونی ہے۔

مزید پڑھیں: روس، چین، ایران اور کیوبا کے ساتھ اقتصادی تعلقات ختم کرو، امریکا کا وینزویلا سے سخت مطالبہ

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ وینزویلا سے جانے والی تیل اور مالی امداد اب کیوبا کو نہیں دی جائے گی، اور اگر کیوبا نے جلد ہی امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘