ایران میں مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں جاری شدید بدامنی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے اتوار کے روز بتایا کہ مظاہروں کے دوران اب تک کم از کم 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں، جبکہ 2 ہفتوں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکا میں قائم اس گروپ کے مطابق یہ اعداد و شمار ایران کے اندر اور باہر موجود کارکنوں کی معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ تاہم ایرانی حکومت نے ہلاکتوں کی کوئی سرکاری تعداد جاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے: مظاہروں کے دوران امریکا ایران کیخلاف فوجی اقدامات پر غور کررہا ہے، سی این این کا دعویٰ

ایران میں یہ مظاہرے اسلامی جمہوریہ کو 2022 کے بعد درپیش سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے قرار دیے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال ہوا تو امریکا مداخلت کر سکتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ منگل کے روز اپنے سینیئر مشیروں سے ایران کے حوالے سے ممکنہ آپشنز پر مشاورت کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق زیرِ غور اقدامات میں فوجی حملے، خفیہ سائبر کارروائیاں، پابندیوں میں توسیع اور حکومت مخالف ذرائع کو آن لائن مدد فراہم کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران میں امریکا کی ممکنہ مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوج اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور ہمارے پاس انتہائی سخت آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ایرانی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور ایران کی قیادت نے ہفتے کے روز ان سے بات کر کے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے، جس پر وہ غور کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل اور خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈے اور بحری جہاز ایران کے جائز اہداف ہوں گے۔ قالیباف ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

ایران میں یہ مظاہرے 28 دسمبر کو مہنگائی اور قیمتوں میں شدید اضافے کے خلاف شروع ہوئے تھے، جو بعد میں ملک کی مذہبی قیادت کے خلاف احتجاج میں بدل گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران بحران: مظاہرین کے قتل پر امریکا مداخلت کرسکتا ہے، ٹرمپ کی وارننگ

ایرانی حکام نے امریکا اور اسرائیل پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیر کے روز ملک گیر ریلی کا اعلان کیا ہے، جس میں ‘امریکا اور اسرائیل کی قیادت میں دہشت گردانہ اقدامات’ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ادھر ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث معلومات کی ترسیل شدید متاثر ہے۔ انٹرنیٹ جمعرات سے معطل ہے۔ صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ وہ ایلون مسک سے بات کریں گے تاکہ اسٹارلنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے ایران میں انٹرنیٹ بحال کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے