فلم دھرندھر کے ہٹ گانے کے بعد گلوکار فلپراچی کب اور کہاں لائیو پرفارم کریں گے؟

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحرین میں مقیم معروف سنگر اور پروڈیوسر فلپراچی، جنہوں نے فلم دھرندھر کے مقبول گانے FA9LA کے ذریعے بھارت میں زبردست شہرت حاصل کی پہلی بار بھارت میں لائیو پرفارمنس دینے جا رہے ہیں۔ ان کا پہلا شو 14 مارچ 2026 کو بنگلورو میں منعقد ہوگا۔

فلپراچی کا اصل نام حسام عاصم ہے۔ بنگلورو میں منعقد ہونے والے UN40 میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔ اس حوالے سے اعلان ریپر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے بھارتی مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید کے باوجود بھارتی فلم ’دھرندر‘ کی کامیابی، ایجنڈا کیا ہے؟

انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق بھارت میں پہلے شو کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ہم 14 مارچ کو بنگلورو میں پرفارم کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ مزید شہروں کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UN40 – Music & Beyond (@un40fam)

پوسٹ میں یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ فلپراچی جلد ہی بھارت کے دیگر شہروں میں بھی پرفارم کرنے کا اعلان کریں گے جبکہ بھارت میں بکنگ کے لیے ایک خصوصی مینجمنٹ ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلپراچی کو بھارت میں اس وقت غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی جب ان کا گانا FA9LA ہدایت کار آدتیہ دھر کی فلم دھرندھر میں شامل کیا گیا۔ یہ گانا فلم میں اداکار اکشے کھنہ کے ایک اہم منظر کے دوران بطور بیک گراؤنڈ اسکور استعمال ہوا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tridip Dowarah (@tridipdowarah01)

یہ گانا گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا اور یوٹیوب پر 70 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے جبکہ انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس پر بھی یہ ٹریک وسیع پیمانے پر وائرل ہوا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلپراچی نے عندیہ دیا کہ ان کا ایک اور گانا فلم دھرندھر 2 کا حصہ بن سکتا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟