سعودی عرب کے معمر ترین شہری 142 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

سعودی عرب کے معمر ترین شہری شیخ ناصر بن ردان آل رشید الوادعی 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کا انتقال دارالحکومت ریاض میں ہوا، جس پر ملک بھر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں شہریوں کی صحتمند طرز زندگی کا راز کیا ہے؟

شیخ ناصر بن ردان آل رشید الوادعی کی پیدائش سعودی عرب کے قیام سے قبل ہوئی تھی۔

انہوں نے جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے عہد سے لے کر موجودہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک مملکت کے تمام ادوار اپنی آنکھوں سے دیکھے۔

ان کی طویل زندگی ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط رہی، جس دوران سعودی عرب نے نمایاں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں دیکھیں۔

شیخ ناصر بن ردان آل رشید الوادعی اپنی مضبوط شخصیت، خوش اخلاقی، دانائی اور معاشرتی معاملات میں صلح صفائی کے کردار کے باعث پہچانے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سرد ہوائیں، ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ دینی امور سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور 40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرچکے تھے۔

مرحوم کے جنازے میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، ان کی نمازِ جنازہ جمعہ کے بعد جامع الکبیر، ظہران الجنوب میں ادا کی گئی، جبکہ تدفین قریہ آل رشید میں عمل میں آئی۔

مرحوم کے پسماندگان میں 134 بیٹے، بیٹیاں اور پوتے پوتیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بحالی کے بعد 63 سمندری پرندے جدہ کے ساحل پر آزاد

بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آخری نکاح 110 برس کی عمر میں کیا، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی۔

ان کے انتقال کی خبر نے سعودی سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کی، جہاں بڑی تعداد میں صارفین نے انہیں ایمان، حوصلے اور طویل عمر کے باوجود بھرپور زندگی گزارنے کی مثال قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘