3 ماہ میں 20 کلو وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیا سال شروع ہوتے ہی صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور وزن کم کرنے کے عزم میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق تیزی سے وزن کم کرنا آسان نہیں اور اس کے لیے سخت نظم و ضبط اور مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے۔

 معروف فٹنس ٹرینر تکائی راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چند بنیادی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے تو 3 ماہ میں 20 کلو تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے والی نئی گولیوں سے کھانے کی صنعت میں کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی؟

تکائی راشد نے اپنی انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزن کم کرنا قسمت یا اتفاق پر منحصر نہیں بلکہ یہ واضح منصوبہ بندی، خود پر قابو اور روزمرہ زندگی میں مشکل فیصلے کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے 10 اہم اصول شیئر کیے۔

میٹھے مشروبات کو خیرباد کہہ دیں

ان کے مطابق سب سے پہلے میٹھے مشروبات جیسے سوڈا، پیک شدہ جوس، مالٹ ڈرنکس اور الکوحل کو ترک کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ غیر ضروری کیلوریز کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ ان کی جگہ پانی، گرین ٹی یا لیموں اور ادرک والا پانی بہتر انتخاب ہے۔

زیادہ کاربوہائیڈریٹس کم کریں

انہوں نے سفید ڈبل روٹی، پیسٹری، تلی ہوئی اشیا اور چاول کے زیادہ استعمال سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزن کم کرنے کے دوران دبلا پروٹین، سبزیاں اور کچے کیلے جیسے صحت مند کاربوہائیڈریٹس کو ترجیح دینی چاہیے۔

رات دیر سے کھانے کی عادت چھوڑ دیں

فٹنس ٹرینر کے مطابق رات دیر سے کھانے یا اسنیکس لینے کی عادت وزن بڑھنے کی بڑی وجہ بنتی ہے، اس لیے کھانے کا ایک مقررہ وقت طے کرنا اور رات کے وقت صرف پانی پینا زیادہ مفید ہے۔

باہر کا کھانا کم کریں

تکائی راشد نے باہر کے کھانے کو محدود کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ فاسٹ فوڈ نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ وزن کم کرنے کے عمل کو بھی سست کر دیتا ہے، جبکہ گھر کا کھانا غذائیت پر بہتر کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

جسمانی سرگرمی بڑھائیں

انہوں نے روزانہ زیادہ سے زیادہ جسمانی سرگرمی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھانے کے بعد چہل قدمی، سیڑھیاں استعمال کرنا اور روزانہ کم از کم 10 ہزار قدم چلنا چربی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

طاقت بڑھانے والی ورزشوں کو معمول بنائیں

ان کے مطابق ہفتے میں دو سے تین بار اسٹرینتھ ٹریننگ یا طاقت بڑھانے والی ورزشیں کرنا ناگزیر ہے کیونکہ یہ جسم کو مضبوط بناتی ہیں اور ضدی چربی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

جنک فوڈ ترک کریں

تکائی راشد نے جنک فوڈ جیسے بسکٹ، مٹھائیوں اور چپس سے مکمل پرہیز اور ان کی جگہ پھل یا یونانی دہی جیسے صحت مند اسنیکس اپنانے کی بھی ہدایت کی۔

نیند کو اہمیت دیں

نیند کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم نیند زیادہ بھوک اور غیر ضروری کھانے کا باعث بنتی ہے، اس لیے روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند وزن کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ذہنی طور پر مضبوط رہیں

ذہنی مضبوطی کو بھی وزن کم کرنے کا اہم عنصر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی تقریبات، خاندانی دباؤ اور خواہشات کے باوجود بہتر فیصلے کرنا سیکھنا ہوگا۔

پیشہ ورانہ مدد لینے سے نہ گھبرائیں

آخر میں انہوں نے کہا کہ بڑے اہداف کے حصول کے لیے پیشہ ورانہ رہنمائی حاصل کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور کسی مستند ٹرینر یا ماہر سے مدد لینے سے نتائج جلد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟