بگ بیش لیگ میں بغیر آؤٹ ہوئے محمد رضوان کو واپس بلا لیا گیا، معاملہ آخر کیا ہے؟

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جب پاکستان کے اسٹار بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے حکمت عملی کے تحت ریٹائرڈ آؤٹ کر دیا گیا۔ میلبرن رینیگیڈز کے کپتان نے فوری طور پر رضوان کو گراونڈ سے باہر بلایا اور ان کی جگہ دوسرا بیٹر میدان میں اتار دیا۔

محمد رضوان نے اس میچ میں 23 گیندوں پر صرف 26 رنز بنائے، جن میں 9 گیندیں بغیر کسی رن کے گئیں اور یہی وجہ بنی کہ کپتان نے انہیں ٹائم کے حساب سے ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بھی کپتان کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ یہ اقدام دو اوورز پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا۔

کپتان کی جانب سے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور کئی لوگوں نے رضوان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے تو یہ تجویز بھی دی کہ انہیں فوری طور پر ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

مظہر ارشد نے لکھا کہ رضوان وہ پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جنہیں 20 اوورز کی ٹی 20 کرکٹ میں حکمت عملی کے تحت ریٹائرڈ آؤٹ کیا گیا۔

ارفع فیروز نے لکھا کہ مایک ہیسن اور سلیکشن کمیٹی کو کبھی جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا کہ انہوں نے محمد رضوان کو بغیر کسی وجہ کے ٹیم سے خارج کیا۔ یہ متنازعہ فیصلہ نہ صرف اعتماد کو ٹھیس پہنچا چکا ہے بلکہ رضوان کی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈال چکا ہے۔

وقاص نامی صارف نے لکھا کہ یہ وہ کھلاڑی ہے جسے ہر کوئی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے واپس چاہتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہمارے معروف اسٹار کھلاڑی بابر، رضوان اور شاہین اس ٹورنامنٹ میں مکمل طور پرشرمندگی کا سبب بنے ہیں۔

رابعہ نامی صارف نے کہا کہ یہ واقعی شرمناک ہے، رضوان کو دوبارہ ٹی20 کرکٹ میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟