قومی اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری 2026 تک جاری رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ہوگا، 27 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا آج شروع ہونے والا اجلاس جمعہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

اس فیصلے کا اعلان قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی راہ ہموار

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ پارلیمانی اجلاس کے دوران قانون سازی، وقفۂ سوالات اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے کتنے اجلاسوں میں شرکت کی؟

اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزیر خالد حسین مگسی اور قومی اسمبلی کے اراکین سید نوید قمر، اعجاز حسین جکھرانی، سید حفیظ الدین، سید امین الحق، نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، نور عالم خان اور شیخ آفتاب شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ