پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی راہ ہموار

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی راہ میں حائل بڑی قانونی رکاوٹ دور ہو گئی ہے، کیونکہ پی ٹی آئی نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے دائر کی گئی عدالتی پٹیشن واپس لے لی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد ایوانِ زیریں میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ دوبارہ آگے بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں، جو 12 جنوری سے شروع ہوگا، قواعد کے تحت نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے پر اتفاق

اس سے قبل عدالت میں معاملہ زیرِ سماعت ہونے کے باعث اسپیکر اس تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے ایڈوائزر محمد مشتاق نے تصدیق کی ہے کہ عدالتی کارروائی ختم ہونے کے بعد اب نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں کوئی قانونی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔

ان کے مطابق بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اپوزیشن وفد کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات متوقع ہے، جس میں مطلوبہ طریقۂ کار کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی، سینیٹ میں راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات کے دوران آگاہ کیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اس وقت خالی ہے اور ان کی جماعت نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں حائل بڑی رکاوٹ بظاہر ختم ہوتی نطر آتی ہے، واضح رہے کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان اچکزئی کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار