دہشتگردوں کی حمایت کی تو کوئی نرمی نہیں کی جائےگی، حکومت نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، اب اگر کسی نے دہشتگردوں کی حمایت کی تو کوئی نرمی نہیں کی جائےگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، لیکن صوبائی حکومت غیرقانونی افغانیوں کو واپس نہیں بھیجنا چاہتی۔

مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

انہوں نے کہاکہ کیا سہیل آفریدی کو ابھی تک نہیں پتا کہ دہشتگردی کہاں سے ہو رہی ہے، پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور ٹریننگ کیمپ افغانستان میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے دہشتگردوں کے لیے نرم رویہ رکھنے کی کوئی تو وجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ترجمان کھل کر دہشتگردوں کی مذمت نہیں کررہا، لیکن اب وزیراعلیٰ ہو یا کوئی عام رہنما، قومی بیانیے کے خلاف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائےگی۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے کسی ایک ضلع میں بھی سیف سٹی نہیں ہے، جبکہ یہ دانستہ طور پر فرانزک لیب نہیں بنا رہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو افغانستان سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو وہیں تشریف لے جائے، یا ہم چھوڑ آتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سیاسی تحریک 100 دفعہ چلائیں لیکن پاکستان کے خلاف رویہ برداشت نہیں کیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی چھوٹی طاقت ہو یا بڑی، پاکستان کے خلاف اقدام پر اس کا وہی علاج ہوگا جو مئی کی جنگ میں بھارت کا کیا گیا، کسی کو بھی پاکستانیوں کے خون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے دانستہ انسداد دہشتگردی کے اداروں پر پیسے خرچ نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم آئینی اختیار ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سمجھ جائیں۔ ’یہ ویسے ہی انڈر 19 بچہ ہے، بات کرکے بعد میں اس کو معافیاں مانگنا پڑتی ہیں۔‘

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ انسداد دہشتگردی پر ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوتے، جبکہ این ایف سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ جاتے ہیں، کیوں کہ وہاں سے پیسے ملنے ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟