ایپل نے عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سبقت حاصل کر لی

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی معروف اسمارٹ فون کمپنی ایپل ہمیشہ مقبول رہی ہے لیکن اس سال متعارف شدہ آئی فون 17 اور  آئی فون 17 ایئر سیریز نے اس کی آمدنی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

کاؤنٹرپوائنٹ کی پیر کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنہ 2025 میں عالمی اسمارٹ فون کی ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب اور اقتصادی رفتار ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے عالمی مارکیٹ میں 20 فیصد حصہ حاصل کیا جو سب سے زیادہ ہے اور یہ طلب میں مضبوطی اور آئی فون 17 سیریز کی فروخت کے باعث ممکن ہوا۔

مزید پڑھیے: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مینوفیکچررز نے سال کے آغاز میں ترسیلات کو بڑھا کر ٹیرف سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن سال 2025 کے وسط تک اس کا اثر کم ہو گیا اور سال کے دوسرے نصف میں ترسیلات کی مقدار تقریباً متاثر نہیں ہوئی۔

سام سنگ دوسرے نمبر پر رہا جس کا مارکیٹ شیئر 19 فیصد تھا جبکہ شیاؤمی تیسرے نمبر پر رہا جس کا حصہ 13 فیصد تھا اور جس کی بنیاد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مستحکم طلب ہے۔

مزید پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

مزید برآں کاؤنٹرپوائنٹ کے تحقیقاتی ڈائریکٹر تارون پاتھک کے مطابق سنہ 2026 میں عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں کمی متوقع ہے کیونکہ چپ کی کمی اور بڑھتی ہوئی اجزا کی قیمتوں کی وجہ سے چپ بنانے والے زیادہ تر  بجائے موبائل ہینڈسیٹس کی جگہ اے آئی ڈیٹا سینٹرز کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘