انڈونیشین وزیر دفاع کی ایئر چیف سے ملاقات، تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ پاکستان ایئر فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی، جبکہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

گفتگو میں بالخصوص استعداد کار میں اضافے، تربیت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ دی گئی۔

ایئر چیف نے وفد کو پاکستان ایئر فورس کو جدت کی راہ پر گامزن کرنے کے عمل پر بریفنگ دی، جس میں انفراسٹرکچر کی ترقی، تربیتی نظام کی بہتری اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے لیے مخصوص صلاحیتوں کے حصول سے متعلق اقدامات شامل تھے۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جنگی تیاری اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے تحت مقامی سطح پر دفاعی ترقی کے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے تربیت، ہوا بازی اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار اور مسلسل رابطے اور مکالمے کے ذریعے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات، مشترکہ تربیت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قبل ازیں انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟