جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ہے اور ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔
جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ایوان میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ کینسل کردیا ہے pic.twitter.com/2IZvt4cORn
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) January 13, 2026
نور عالم خان نے کہا کہ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ بلاک نہیں بلکہ منسوخ کیا جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ یہ اقدام غلطی سے کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ایک خط لکھا جس کے بعد نادرا نے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا اور اس کے نتیجے میں ان کا بینک کارڈ اور کریڈٹ کارڈ بھی بلاک ہو گئے۔
اسپیکر نے پوچھا کہ ایس این جی پی ایل نے ان پر کیا الزام لگایا تھا، جس کے جواب میں نور عالم خان نے کہا کہ مسئلہ 2022-23 کے بلز سے متعلق تھا اور اس وقت کے حکام نے غصے میں آ کر ان کا نام عدالت میں بھیج دیا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ نہ تو گھر ان کے نام تھا اور نہ ہی میٹر، لیکن پھر بھی ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا۔














