ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کو 25 فیصد اضافی ٹیرف کی دھمکی دینے کے بعد چین نے منگل کو کہا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے ایک روزانہ نیوز کانفرنس میں کہا، ‘ہم ہمیشہ یہ مانتے رہے ہیں کہ ٹریف جنگ میں کوئی جیت نہیں سکتا، اور چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پختہ موقف اختیار کرے گا۔’
یہ بھی پڑھیے: ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ایران میں عوامی مظاہروں پر حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ کے اندازے کے مطابق، حکومتی طاقت کے استعمال سے کم از کم 648 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ نے چینی شہریوں کے ایران میں سیاحتی دوروں کے بارے میں احتیاطی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ماؤ نِنگ نے کہا کہ بیجنگ صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہا ہے اور چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: مظاہروں کے دوران امریکا ایران کیخلاف فوجی اقدامات پر غور کررہا ہے، سی این این کا دعویٰ
یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران میں مظاہرے سماجی اور اقتصادی مشکلات، حکومتی بدعنوانی اور سیاسی عدم برداشت کے خلاف شدت اختیار کر چکے ہیں، اور امریکی ٹریف کا مقصد ایران کی معیشت پر دباؤ ڈالنا اور دیگر ممالک کو ایران سے تجارتی تعلقات میں حصہ لینے سے روکنا بتایا جا رہا ہے۔













