پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچ میں امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں : انڈر 19 سہ ملکی سیریز، سمیر منہاس کی ایک بار پر شاندار کارکرگی، بھارتی بیٹسمین کا ریکارڈ توڑ دیا
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں ہونے والے وارم اپ میچ میں قومی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 298 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
سمیر منہاس نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے لیکن وہ زخمی ہوجانے کے سبب اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ احمد حسین نے 43 رنز بنائے اور وہ بھی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
مزید پڑھیے: آپ نے عوام کے دل جیت لیے: وزیراعظم کا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
امریکا کے بولر اتکرش سری واوستو نمایاں رہے جنہوں نے 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے اسکور کے جواب میں امریکا کی ٹیم 44 ویں اوور میں 2245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ساحل گارگ 75 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔
مزید پڑھیں : آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، فرحان یوسف کپتان برقرار
احمد حسین، مومن قمر اور عبدالسبحان نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حذیفہ احسن، مؤمن قمر، محمد صیام، محمد شایان (وکٹ کیپر)، نقاب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب
متبادل کھلاڑی:
عبدالقادر، فرحان اللہ، حسن خان، ابتسام اظہر، محمد حذیفہ
اسکواڈ اسٹاف:
سرفراز احمد (مینجر/مینٹر)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبید اللہ (فزیو)، علی حمزہ (اینالسٹ)
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچز:
16 جنوری – پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
19 جنوری – پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ
22 جنوری – زمبابوے بمقابلہ پاکستان
24 جنوری تا 1 فروری – سپر 6 میچز
3 فروری – پہلا سیمی فائنل
4 فروری – دوسرا سیمی فائنل
6 فروری – فائنل














