تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 22 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے شمال مشرقی صوبے جانے والی ایک مسافر ٹرین بدھ کی صبح اس وقت حادثے کا شکار ہو گئی جب زیرِ تعمیر ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے پر کام کرنے والا ایک تعمیراتی کرین اچانک گر کر ٹرین کے ایک ڈبے پر آ گرا۔

پولیس کے مطابق اس المناک حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ ناخون راچاسیما صوبے کے ضلع سکھیو میں پیش آیا جو بینکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے شہر اڑیسہ میں ٹرین حادثہ، سوشل میڈیا پر مودی شدید تنقید کی زد میں

مقامی پولیس چیف تھاچاپون چِنناوونگ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین صوبہ اوبن راتچاتھانی جا رہی تھی کہ راستے میں کرین کے گرنے سے پٹری سے اتر گئی اور کچھ دیر کے لیے آگ بھی بھڑک اٹھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن ملبہ کاٹ کر زخمیوں کو نکال رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟