پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان میں طویل اور یادگار کیرئیر آج اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے عشرت فاطمہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پر اپنے آخری دن کے موقع پر وہ تمام شائقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ مستقبل کے سفر کے لیے وہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس، تھریڈز اور فیس بک پر فالو کرتے رہیں۔
Last day on Radio Pakistan
App sab ke pyar ka shukria mere social media (YouTube, Instagram, X, threads , Facebook) peh connect rahaiye ga agay ke safar ke liye pic.twitter.com/gEguA3m0lc— Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) January 13, 2026
عشرت فاطمہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام ‘کھیل اور کھلاڑی’ سے کیا۔ وہ ابتدا میں پی ٹی وی پر موسم کا حال سنایا کرتی تھیں، بعد ازاں انہوں نے رات 9 بجے کے اردو خبرنامے میں خبریں پڑھ کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ 1980، 1990 اور 2000 کی دہائی میں ان کی نیوز ریڈنگ کا انداز، لب و لہجہ اور ان کی ناک کا مخصوص کوکا ناظرین میں خاص طور پر مقبول رہا۔
2007 تک وہ پی ٹی وی سے منسلک رہیں، جس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کیا گیا۔ وہ وائس آف امریکا سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں اور ریڈیو پاکستان سے حالاتِ حاضرہ کا پروگرام کر رہی تھیں۔














