مخالفین پنجاب سے ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مشورہ

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تمام شعبوں میں جدید اصلاحات متعارف کروارہی ہے اور مخالفین کو بھی اس معاملے میں پنجاب سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں اور زراعت کے شعبے میں پہلی مرتبہ حقیقی معنوں میں جدت متعارف کروائی گئی ہے۔ انہوں نے زراعت کو ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ مریم نواز کے اقدامات سے یہ شعبہ مزید ترقی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے 8 فروری کو پھر فساد کا پروگرام بنا لیا، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پنجاب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باقی صوبوں سے آگے جا رہا ہے اور مریم نواز کے طرزِ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک کامیاب ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ باقی صوبے بھی آج مریم نواز سے سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شدید تنقید کے بعد شفیع اللہ جان نے عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت رول ماڈل بن چکے ہیں، جبکہ مخالفین کو چاہیے کہ وہ پنجاب سے ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی شعبدہ بازی اور منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟