پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ’تاریخ سے بدلہ لینے‘ سے متعلق بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے ریمارکس پر مبنی رپورٹس دیکھی گئی ہیں، تاہم اس قسم کی زبان کسی طور حیران کن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے
ترجمان کے مطابق ایسے بیانات دراصل نفرت پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں فرضی تاریخی دشمنیوں کو ذمہ دارانہ سفارت کاری کا متبادل بنایا جا رہا ہے۔
“Our civilisation was destroyed. Our temples were looted, and we watched helplessly as silent spectators.We have to take revenge for our history”
– Indian NSA Ajit Doval pic.twitter.com/7GB22xHCHz
— ! (@TarikhoSukhan) January 11, 2026
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھاتی ہے بلکہ امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی پنجاب میں ’پاکستان زندہ باد‘، ’مودی مردہ باد‘ نعرے لگ گئے
ان کے مطابق بھارت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات اور ماضی کے مبینہ حساب چکانے کی سوچ علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسلسل سخت اور جارحانہ بیانات دیے جا رہے ہیں، جنہیں مبصرین جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔












