قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور کو 3 ٹرافیاں جتوا دینے کے بعد اب پاکستان کے لیے ٹرافی جیتنے کی کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی
لاہور کی ایک مقامی یونیورسٹی میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لیے ’میٹ اینڈ گریٹ پروگرام‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، سلمان مرزا اور محمد نعیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا بھی موجود تھے۔
شاہین آفریدی نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز میں بہترین کھلاڑی منتخب ہوں۔
قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے کہاکہ بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ 2017 کی شاندار پرفارمنس کو دہرانے کا وقت آ گیا ہے اور اس مرتبہ ہم اپنے فینز کو مایوس نہیں کریں گے۔
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کھلاڑیوں کی ریٹینشن کے حوالے سے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہمیشہ ٹیم کا حصہ رہیں۔
مزید پڑھیں: انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز بابر اعظم ہیں، لیکن وہ پشاور کی ٹیم سے کھیلتے ہیں، اس لیے پشاور کے شائقین سے درخواست کریں گے کہ اب انہیں لاہور کے لیے کھیلنے کا موقع دیا جائے۔














