قومی پیغام امن کمیٹی کا جمعہ کو ’پیغام امن‘ کے طور پر منانے کا اعلان

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی پیغامِ امن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آنے والا جمعہ ملک بھر میں ’پیغامِ امن‘ کے طور پر منایا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے نمازِ جمعہ کے خطبات میں بھی امن، اتحاد اور دہشتگردی کے خلاف مؤقف اجاگر کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے علما کرام نے گورنر ہاؤس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

مزید پڑھیں: قومی بیانیے کا فروغ، قومی پیغام امن کمیٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

گورنر خیبرپختونخوا نے کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جبکہ عوام بھی اس عفریت سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم اس جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ کمیٹی نے ملک گیر مہم کا آغاز پشاور سے کیا ہے کیونکہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور کے بعد دیگر شہروں کا بھی دورہ کیا جائے گا۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ ’پیغامِ پاکستان‘ کی روشنی میں متفقہ فتویٰ پر امامِ کعبہ سمیت جید علما کے دستخط موجود ہیں اور خودکش دھماکوں کے خلاف سب سے پہلا فتویٰ بھی پاکستانی علما نے دیا تھا۔ انہوں نے واضح کیاکہ بے گناہوں کا قتل اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتا اور قوم امن کی خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیغامِ امن کا وژن واضح ہے کہ ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے مقابلے میں فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کا امن ان کے اپنے امن سے جڑا ہے، جبکہ افغانستان سے ہونے والے حملوں پر سنجیدہ عملدرآمد ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے پیغام امن کمیٹی قائم، کون کون شامل ہوگا؟

علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ آنے والا جمعہ ملک بھر میں پیغامِ امن کے طور پر منایا جائے گا اور پاکستان کی فوج اور قوم مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مدارس اور مساجد کبھی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں موجود کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں امن کے قیام کے لیے ہر شہر جائیں گے، پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن