8 فروری کو احتجاج کی کال عمران خان کی طرف سے نہیں، علیمہ خان نے واضح کردیا

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دی گئی ہے۔

علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کی ہدایت دی تھی، تاہم آواز اٹھانے پر ہی انہیں جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور کبھی یہ نہیں کہا کہ میرے لیے باہر نکلیں۔ اگر عدالتوں سے انصاف مل رہا ہوتا تو ان کی یہ حالت نہ ہوتی۔ اڈیالہ جیل کے باہر قرآن خوانی کو بھی جرم قرار دیا جا رہا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا، اور گزشتہ رات جب وہ گھر واپس جا رہی تھیں تو روات تھانے کے ایس ایچ او نے ان کے افراد کو گرفتار کیا اور کئی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

انہوں نے کہاکہ 3 خواتین کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور 8 سے زیادہ گاڑیاں اٹھا لی گئیں، ہر کارکن سے 5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گاڑیاں چھڑوانے کے لیے پولیس کو پیسے دینے پڑے، عدلیہ کو آزاد کرنے کے لیے نکلنے والے افراد کو ہی جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے کچھ کتابیں عدالت کو دی گئی ہیں اور عدالت نے ان کتابوں کو جیل میں پہنچایا۔

مزید پڑھیں: 8 فروری کو احتجاج کی کال: حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

انہوں نے واضح کیا کہ 8 فروری کی کال اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دی گئی ہے، عمران خان کی نہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سہیل آفریدی کو اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ہدایت دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی