ایپل نے اپنے اے آئی ماڈل کی اپ گریڈیشن کے لیے گوگل سے شراکت داری کرلی

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے اپنی متعدد سروسز میں بہتری لانے کے لیے گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں اس کے ورچوئل اسسٹنٹ سری کا زیادہ ذاتی نوعیت والا ورژن بھی شامل ہے۔

 دونوں ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کہا کہ یہ کئی سالہ تعاون ایپل صارفین کے لیے نئے اور جدت انگیز تجربات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟

اس شراکت داری کے تحت ایپل کچھ اہم تکنیکی خصوصیات گوگل کے جیمنی اے آئی ماڈلز پر مبنی کرے گا، ماہرین کے مطابق یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ ایپل کی اپنی اے آئی ٹولز تیار کرنے کی محتاط حکمت عملی نے اسے دوسرے اداروں پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 آئی ڈی سی کے تجزیہ کار فرانسسکو جیرونیمو کے مطابق گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار کر کے ایپل یہ تسلیم کررہی ہے کہ قلیل مدت میں اس کی داخلی کوششیں جیمنی کی صلاحیت اور دائرہ کار کے مقابلے میں کمزور تھیں۔

تاہم ماہرین اور صارفین کے لیے یہ پیشرفت خوش آئند ہوسکتی ہے، کیونکہ بہت سے آئی فون صارفین اے آئی فیچرز کی مانگ کررہے ہیں، جبکہ گوگل، سام سنگ اور دیگر اسمارٹ فون کمپنیوں نے اپنی ڈیوائسز میں اے آئی شامل کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑحیں: ایپل نے عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سبقت حاصل کر لی

ایپل اور گوگل کے مطابق ایپل انٹیلیجنس اب بھی ایپل کے پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ سسٹم پر کام کرے گی اور ایپل کی پرائیویسی اسٹینڈرڈز برقرار رہے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایپل نے اے آئی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جون 2024 میں ایپل نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت داری کی تھی، جس کے تحت چیٹ بوٹ اب ایپل کی جنریٹو اے آئی سروسز میں شامل ہے۔

تاہم گوگل اور ایپل کی یہ شراکت داری کچھ ماہرین اور ریگولیٹرز کے لیے ریڈ فلیگ بھی ہوسکتی ہے، کیونکہ ایپل اور گوگل پہلے ہی متعدد شعبوں میں مارکیٹ میں بالواسطہ قبضہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟

 برطانیہ کے ریگولیٹر سی ایم اے کے مطابق دونوں کمپنیوں کے پاس موثر ڈوپولی موجود ہے اور انہیں اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس حاصل ہے، جس سے ریگولیٹرز ضرورت پڑنے پر کمپنیوں پر اصلاحات نافذ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

راولپنڈی پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرالیا، ملزمان گرفتار

ڈینٹیسٹ نے جنگ بندی کروانے پر اسحاق ڈار کو مفت علاج کی پیشکش کر دی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا