گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک بزرگ شہری کی سادہ زندگی اور ان کی دعائیں وطن سے محبت اور آزادی کی اہمیت کی خوبصورت عکاسی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

بزرگ شہری روزمرہ معمولات کے دوران ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر ہر حال میں کرنی چاہیے اور یہی احساس انسان کو اپنے وطن کے قریب رکھتا ہے۔

اس موقعے پر ایک اور مقامی شہری نے بھی گفتگو کرتے ہوئے نئی نسل کو پیغام دیا کہ آزاد فضا میں جینا ایک بڑی نعمت ہے اور اپنے ملک سے محبت کرنا ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیے: گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

یہ سادہ مگر گہرا پیغام یاد دلاتا ہے کہ وطن سے محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں بلکہ عمل اور احساس دونوں کا نام ہے۔ جانیے وطن عزیز کی محبت سے سرشار ان شہریوں کی مزید باتیں اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp