امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پراسیسنگ معطل کردی

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پراسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے تمام اقسام کی ویزا پراسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ اقدام جلد نافذ کیا جا رہا ہے، تاہم اس منصوبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویزا پراسیسنگ کی یہ معطلی 21 جنوری سے شروع ہوگی، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بھی اس حوالے سے رپورٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن ممالک کے شہری اس فیصلے سے متاثر ہوں گے،ان میں صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائیجریا ، تھائی لینڈ، افغانستان ، روس ، ایران، عراق،اردن ، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان ، شام، تنزانیہ اور ازبکستان اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ کی اندرونی ہدایت کے تحت امریکی سفارت خانوں کو موجودہ قوانین کے تحت ویزے جاری کرنے سے انکار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ویزا پالیسی اور طریقہ کار کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس عمل کے لیے کسی واضح مدت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد اختیار کی گئی سخت امیگریشن پالیسیوں کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

گزشتہ نومبر میں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک افغان شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد، جس میں نیشنل گارڈ کا ایک رکن ہلاک ہوا تھا، تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق ویزا پالیسی میں یہ تبدیلیاں قومی سلامتی اور امیگریشن نظام کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp