غزہ امن منصوبہ: امریکا نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے غزہ میں جاری جنگ بندی سے متعلق تیار کردہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسٹیو وِٹکوف نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ منصوبہ اب محض جنگ بندی تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کا اگلا مرحلہ ڈی ملٹرائزیشن، عبوری ٹیکنوکریٹک حکومت کے قیام اور تعمیرِ نو کے عمل پر مشتمل ہے۔

اسٹیو وِٹکوف کے مطابق دوسرے مرحلے میں غزہ کے انتظام کے لیے ایک عبوری انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس کے تحت علاقے کو مکمل طور پر غیر فوجی بنایا جائے گا اور تعمیرِ نو کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

انہوں نے واضح کیاکہ اس مرحلے کا مقصد غزہ میں غیر مجاز مسلح عناصر کو غیر مسلح کرنا ہے۔

امریکی ایلچی نے کہا ہ امریکا کو توقع ہے کہ حماس اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گی، جن میں آخری ہلاک شدہ یرغمالی کی لاش کی فوری واپسی بھی شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

اسٹیو وِٹکوف نے کہاکہ آج صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ اعلان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مرحلے کے تحت ایک عبوری ٹیکنوکریٹک فلسطینی انتظامیہ قائم کی جائے گی جسے نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ (این سی اے جی) کا نام دیا گیا ہے۔

اسٹیو وِٹکوف نے کہاکہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران غیر معمولی انسانی امداد فراہم کی گئی، جنگ بندی کو برقرار رکھا گیا، تمام زندہ یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا جبکہ 28 میں سے 27 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس لائی گئیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی پر میامی میں مذاکرات، حماس کا اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ

انہوں نے اس پیشرفت میں مصر، ترکیہ اور قطر کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ان کی ثالثی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل اس کی قریباً 1200 مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان