معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں عوام کے سامنے رکھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ادارے میں مناسب جگہ نہ دینے اور بعض منفی رویوں کی وجہ سے شدید تکلیف ہوئی۔ عشرت فاطمہ نے کہا جب آپ میرٹ پر ہوں اور آپ کو دیوار سے لگا دیا جائے اور فیصلہ کرنے پر مجبور کیا جائے کہ اب آپ کی جگہ نہیں ہے تو یہ دکھ اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

عشرت فاطمہ نے کہا کہ میں نے بہت عرصہ انتظار کیا کہ شاید حالات بہتر ہو جائیں اور مجھے کام کرنے کے لیے جگہ مل جائے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مجھے بار بار احساس دلایا گیا کہ آپ ہماری ضرورت نہیں ہیں پھر میں نے بھاری دل کے ساتھ ریڈیو پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مجھے احساس ہوا کہ میں نے درست فیصلہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ احساس نہیں رکھتا، اس میں پیار محبت نہیں ہے، یہ بے حس ہے۔ اگر یہ محسوس کرسکتا تو مجھے روک لیتا کہ مت جاؤ اور میں ضرور رک جاتی لیکن یہ ادارہ صرف درودیوار کا نام ہے۔ میں آج بہت تکلیف اور دکھ میں ہوں۔ میں نے ادارے کو عزت دی لیکن آج میں کہاں کھڑی ہوں، میں کہیں بھی نہیں ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں: معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا، سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام

عشرت فاطمہ کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں یہ ہمارے معاشرے کا دستور ہے یا ساری دنیا میں اسی طرح ہوتا ہے کہ جب آپ کسی کا کام سے مقابلہ نہیں کر سکتے تو منفی طریقے استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں اس کی زندگی ہی چھین لو، اس کے لیے وہ سپیس ہی ختم کر دو جہاں پر وہ بیٹھ کر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خبریں پڑھنا ان کا عشق اور جنون رہا ہے اور اب بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے ہی افراد کو پہچان اور مقام دیتے ہیں اور میں اللہ اور والدین کی دعاؤں کی بدولت آج بھی عوام کی محبت اور عزت حاصل کر رہی ہوں۔ عشرت فاطمہ نے مزید کہا کہ پیسہ ان کے لیے کبھی ترجیح نہیں رہا، بلکہ بہترین طریقے سے کام کرنا ان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

آخر میں عشرت فاطمہ نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ دعا کریں کہ ان کی کام سے محبت ان کے لیے درد نہ بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن