بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اسپتال میں آرتھوپیڈکس وارڈ میں چوہوں کی موجودگی کی غلاظت سے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے مریضوں کی حفاظت اور اسپتال کے صفائی کے معیار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہے آکسیجن پائپ لائن اور طبی آلات کے قریب آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ مریض آس پاس سوئے ہوئے ہیں جس سے انفیکشن کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
Condition of Gonda Medical College, Uttar Pradesh. The orthopedic ward of Gonda Medical College where several rats are seen roaming near patients and oxygen pipelines. pic.twitter.com/qgKAtQMQOT
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) January 14, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر شدید تنقید کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ دیگر ممالک میں جانوروں کو بھی اس سے بہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
Gonda, Uttar Pradesh, India
Scenes from a Govt hospital of World’s 3rd largest economy.
This state has a double engine BJP Govt.
Even Animals are treated in better conditions abroad.
Puked all over my screen 🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮 🤮🤮🤮🤮
— Roshan Rai (@RoshanKrRaii) January 14, 2026
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ اگر آپ اس اسپتال میں مریض ہیں تو چوہوں کے ساتھ کھیلنا یقینی ہے۔
Free playtime with rats guaranteed if you are a patient in this hospital in Gonda – UP pic.twitter.com/u2lwO1xhGp
— Sneha Mordani (@snehamordani) January 15, 2026
ڈاکٹر کلیکا لکھتی ہیں کہ یہ سپتال نہیں چڑیا گھر کے کلینک ہیں۔
These are zoo clinics, not hospitals
— Dr Kaalika (@DrKaalika) January 14, 2026
کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ اگر آپ غریب ہیں تو آپ کے ساتھ اسی طرح برتاؤ ہوگا۔ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ یہ اے آئی ہے یعنی اینیمل انٹیلیجنس۔
اسپتال میں چوہوں کی موجودگی نے انتظامیہ کی صفائی اور حفاظتی اقدامات پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مریضوں کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ یہ مسئلہ کئی دنوں سے موجود تھا اور نرسنگ عملہ اور ڈاکٹروں کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔














