پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب میں مر جاؤں تو مجھے اپنے بچوں کی تصویر کے ساتھ دفن کیا جائے‘۔”
انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی نہ میرا کیریئر تھا، نہ میرا گھر، اور نہ ہی وہ دولت جو میں نے کمائی۔ بلکہ وہ بے خواب راتیں تھیں جنہیں میں نے جھیلیں، وہ ننھے ہاتھ جنہیں میں نے تھاما، وہ ہنسی، وہ آنسو، اور وہ ہر گلے لگانا جس نے مجھے شفا دی۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں ؤ اداکار اسد صدیقی سے شادی کی تھی۔ 2021 میں ایک المناک اسٹیلبرتھ کے تجربے کے بعد مارچ 2024 میں ان کے ہاں بیٹی نورِ جہاں صدیقی کی پیدائش ہوئی، جسے وہ اپنی زندگی کی ایک بڑی نعمت قرار دیتی ہیں۔














