وزیراعلیٰ پنجاب کا اسٹروک مینجمنٹ پروگرام فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی امید

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں فالج کے مریضوں کو بروقت اور جدید علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران سینکڑوں مریض فالج کے جان لیوا حملوں کے بعد صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم کے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام نے فالج کے مریضوں کے لیے صحت مند زندگی کی نوید بن کر سامنے آیا ہے۔ پنجاب بھر میں ایک سال کے دوران 700 سے زائد مریض فالج کے حملے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کے مؤثر اقدامات، لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کی 70 سالہ شریفہ بی بی بھی اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں، جو بروقت اسپتال پہنچنے پر چند گھنٹوں میں صحتیاب ہو گئیں۔

گزشتہ دوپہر شریفہ بی بی کو فالج کا شدید حملہ ہوا، جس کے باعث جسم کا دایاں حصہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکا تھا جبکہ زبان اور انگلیاں حرکت کرنے سے قاصر تھیں۔ انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں قائم سی ایم اسٹروک مینجمنٹ سینٹر میں ان کا ہنگامی علاج شروع کیا گیا۔

صوبائی اسٹروک مینجمنٹ سینٹر میں شریفہ بی بی کو فالج کا لوتھڑا توڑنے والی جدید دوا ’ٹی این کے‘ کا انجکشن لگایا گیا۔ فالج کے حملے کے تین گھنٹے کے اندر علاج شروع ہونے کے باعث چند ہی گھنٹوں میں وہ دوبارہ بولنے کے قابل ہو گئیں اور فالج سے متاثرہ اعضا بھی مکمل طور پر بحال ہو گئے۔

شریفہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدام سے انہیں نئی زندگی ملی۔ ان کے بیٹے نے بھی کہا کہ اگر یہ انجکشن نہ لگایا جاتا تو ان کی والدہ کو عمر بھر کی معذوری کا سامنا کرنا پڑتا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فالج کے مریضوں کو 3 لاکھ روپے مالیت کا ’ٹی این کے‘ انجکشن مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس وقت صوبے کے 14 مراکز میں اسٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم ہیں جن میں لاہور کے سروسز، جنرل، میو اسپتال، نشتر اسپتال ملتان اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں بھی سٹروک مینجمنٹ سینٹر فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صحت کے میدان میں بڑی کامیابی، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کی صحت حکومت کی ذمہ داری ہے اور علاج و معالجے کی مفت اور معیاری سہولت فراہم کرنا ان کا عزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فالج کے مریض کو 4 گھنٹوں کے اندر متعلقہ اسپتال پہنچا دیا جائے تو نہ صرف جان بچائی جا سکتی ہے بلکہ عمر بھر کی معذوری سے بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب