لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک عوامی تقریب کے دوران ٹیم کے حوالے سے شائقین سے دلچسپ انداز میں بات چیت کی۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے سوال کیا کہ آیا حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا جائے یا نہیں، جس پر حاضرین نے بلند آواز میں ’نہیں‘ کا جواب دیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے مسکراتے ہوئے شائقین سے دوبارہ سوال دہرایا اور ایک بار پھر شائقین نے متفقہ طور پر ’نہیں‘ کہا جس پر محفل میں خوشگوار ماحول پیدا ہو گیا۔
View this post on Instagram
اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ اس بار ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہوں گے جو شائقین کو پسند آئیں گے اور جنہیں مداح لاہور قلندرز کی جرسی میں دیکھنا چاہیں گے۔
ان کے اس بیان کو آئندہ سیزن کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کی جانب اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ حارث کو ٹیم میں بالکل نہیں رکھنا چاہتے جبکہ چند صارفین نے کہا کہ وہ بھی کھلاڑی ہے اور اس کے حوالے سے اس طرح بات کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔














