پاکستان کی پہلی سرکاری اے آئی اوتار ’لیلیٰ‘ کیا کام کرے گی؟

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے باضابطہ طور پر اپنی پہلی مصنوعی ذہانت اوتار ’لیلیٰ‘ متعارف کروا دی جو ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور عوامی خدمات میں جدت کا اہم اقدام ہے۔

یہ اعلان ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں وفاقی وزراء، پالیسی ساز، ٹیکنالوجی ماہرین اور صنعت کے رہنما موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی نے ’لیلا‘ کو ایک ’تاریخی اور قابل تقلید اقدام‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے اے آئی شعبے کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے شادی کے وعدے کیوں لکھوائے؟ عدالت نے شادی غیر قانونی قرار دے دی

وفاقی وزیر کے مطابق ’لیلیٰ‘ محض ایک علامتی منصوبہ نہیں بلکہ ایک عملی اقدام ہے۔ یہ اوتار شہریوں کو تعلیمی رہنمائی فراہم کرے گا، مختلف شہری خدمات کے بارے میں معلومات دے گا اور متعدد زبانوں میں صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے ٹیکنالوجی کی رسائی عام شہریوں تک آسان ہوگی۔

تقریب میں حکومت کی وسیع تر اے آئی حکمت عملی بھی پیش کی گئی، جس کے مطابق 2030 تک 100,000 افراد کو اے آئی میں تربیت دی جائے گی، 1,000 اے آئی اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، 400 یونیورسٹی منصوبوں کی حمایت کی جائے گی اور مختلف صنعتوں کے لیے 50 شعبہ مخصوص اے آئی ماڈلز تیار کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اے آئی سیکھنے کی صلاحیت متاثر کر رہی ہے؟ نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’لیلیٰ‘ کا آغاز پاکستان کی تکنیکی ترقی اور معاشی فروغ میں ایک سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے جبکہ عوامی خدمات کی فراہمی اور صنعتی ترقی میں بھی یہ اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کو واضح کرتا ہے اور حکومت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ اے آئی کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنایا جائے اور مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن