پاکستان اور امریکا کی انسداد دہشتگردی پر مبنی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور امریکی فوج کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مبنی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 8 جنوری 2026 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی جا رہی ہے، یہ مشق 1995 سے جاری اس دوطرفہ تربیتی سلسلے کا 13واں مرحلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کی دوطرفہ 13ویں جنگی مشقوں کا آغاز
مشق کے سلسلے میں 15 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ڈسٹنگوئشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نتالی بیکر، سینیئر امریکی عسکری حکام اور کمانڈر راولپنڈی کور نے شرکت کی۔

مہمانوں کو مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور عملی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان آرمی اور امریکی فوج کے شرکا نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جسے آنے والے معزز مہمانوں نے سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ
یہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینے، انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے، آپریشنل طریقہ کار کو بہتر بنانے اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے منعقد کی جا














