جامعہ اشرفیہ لاہور پاکستان کے مشہور اور قدیم دینی اداروں میں سے ایک ہے جہاں اسلامی علوم، قرآن، حدیث اور دیگر دینی علوم کی اعلیٰ سطح کی تعلیم دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امت کو متحد کرنے میں جامعہ اشرفیہ کا کردار ہے، وزیراعظم کی مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر فاتحہ خوانی
اس جامعہ میں ایک نابینا مدرس ہیں اور انہی نابینا مدرس کی نگرانی میں انگریزی کا رسالہ بھی شائع ہوتا ہے۔
نابینا مدرس تقریباً 10 سال سے مدرسہ میں انگریزی پڑھا رہے ہیں اور نہایت محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔
جامعہ اشرفیہ میں جو علما کرام دورہ حدیث مکمل کرکے آتے ہیں ان کو ایک سال کا تخصص بھی کروایا جاتا ہے جس میں انگریزی، کمپیوٹر اور عربی جیسے مضامین شامل ہوتے ہیں تاکہ وہ بیرونِ ملک جا کر غیر ملکی لوگوں تک اسلام کا پیغام بہتر انداز میں پہنچا سکیں۔
مزید پڑھیے: پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن: سلمان رفیق کے ساتھ علما کی بیٹھک، اہم امور پر تبادلہ خیال
جامعہ اشرفیہ لاہور سے شائع ہونے والا رسالہ الحسن انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں نکلتا ہے اور انگریزی ایڈیشن کی نگرانی نابینا مگر نہایت قابل استاد کے پاس ہے۔
نابینا مدرس روزانہ رائیونڈ سے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے جامعہ اشرفیہ آتے ہیں اور اپنے کام کو پوری محنت اور سنجیدگی سے سرانجام دیتے ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔













