پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن: سلمان رفیق کے ساتھ علما کی بیٹھک، اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے جامعہ اشرفیہ پاکستان کے وفد نے محکمہ داخلہ میں صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکریٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالرؤف، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، مدرسوں کو کن باتوں کا پابند بنایا گیا ہے؟ تفصیلات جاری

علما کرام کے وفد کی قیادت حافظ اسد عبید اور عبدالرؤف فاروقی نے کی۔ جامعہ اشرفیہ پاکستان کے وفد میں جمعیت علما پاکستان سے حافظ عبدالودود شاہد، سیکریٹری اطلاعات مولانا مجیب الرحمان انقلابی، نمائندہ جامعتہ الرشید کراچی حافظ نعمان حامد جالندھری، صدر سنی علما کونسل مولانا حافظ حسین احمد شامل تھے۔

اس کے علاوہ خانقاہ عابدیہ سے پیر علامہ محمد زبیر عابد، جامعہ رحیمیہ تعلیم القرآن سے علی عابد، صدر مفتی جامعہ اشرفیہ شاہد عبید، دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سے عزیز الرحمان، رانا عبدالجبار اور قاری سید رسول شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران مدارس کی رجسٹریشن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل انتہائی آسان اور سہل بنایا گیا ہے، اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے معاشرے کی اصلاح میں علما کرام کے مؤثر کردار کو بھی اہم قرار دیا۔

مزید پڑھیں: مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط کے بعد جے یو آئی (ف) کا ردعمل سامنے آگیا

سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ مختلف مکاتب فکر کے علما کرام کی مشاورت سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنایا گیا ہے اور امام صاحبان کو اعزازیہ کی مد میں رقوم جنوری 2026 سے فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘