سپریم کورٹ نے پینشن سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری کر دیا

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پینشن سے متعلق ایک اہم اور اصولی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پینشن کوئی رعایت نہیں بلکہ سرکاری ملازم کا آئینی حق ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے محمد عثمان کی پینشنری فوائد سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے فیڈرل سروس ٹریبونل کا پینشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سنایا، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔

20 سال سروس پر پینشن کا حق تسلیم

عدالتی فیصلے کے مطابق محمد عثمان نے ستمبر 2007 میں سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا اور اس وقت وہ 20 سالہ کوالیفائنگ سروس مکمل کر چکے تھے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ استعفیٰ کے وقت وہ قانون نافذ تھا جس کے تحت 20 سال سروس پر پینشن کا حق دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سال 2025: سپریم کورٹ، آئین، سیاست اور انصاف، فیصلے جو تاریخ بدل گئے

محکمہ نے محمد عثمان کی پینشن کی درخواست 25 سالہ سروس کی شرط عائد کرتے ہوئے مسترد کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔

قانون میں 2001 کی ترمیم کا حوالہ

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں 2001 کے ذریعے ترمیم کر کے پینشن کے لیے اہلیت کی مدت 25 سال سے کم کر کے 20 سال کر دی گئی تھی، جو محمد عثمان کے استعفیٰ کے وقت نافذ العمل تھی۔

پینشن دیر سے مانگنے پر حق ختم نہیں ہوتا

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا ’پینشن دیر سے طلب کرنے پر ختم نہیں ہو جاتی اور پینشن کے معاملات پر لمیٹیشن ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔’

ریگولیشن 418 سے متعلق وضاحت

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ریگولیشن 418 کے تحت پینشن کی مخالفت کی، تاہم سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریگولیشن 418 کا تعلق صرف سروس کی گنتی سے ہے، نہ کہ پینشن کے حق کو ختم کرنے سے۔

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ کا ایک شاندار فیصلہ

عدالت نے محکمہ اور فیڈرل سروس ٹریبونل کی تشریح کو قانونی طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا۔

محمد عثمان پینشنری فوائد کے حقدار

سپریم کورٹ نے حتمی طور پر فیصلہ دیا کہ محمد عثمان قانون کے مطابق تمام پینشنری فوائد کے حقدار ہیں اور ان کی درخواست مسترد کرنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں تھا۔

فیصلہ جسٹس شفیع صدیقی نے تحریر کیا، جو 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

راولپنڈی پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرالیا، ملزمان گرفتار

ڈینٹیسٹ نے جنگ بندی کروانے پر اسحاق ڈار کو مفت علاج کی پیشکش کر دی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا