جرمنی: گھر میں ہوئی عجیب چوری نے پولیس کو بھی حیران کردیا

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق مشرقی جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر میں پیش آنے والے چوری کے ایک عجیب واقعے نے نہ صرف گھر کے مالک بلکہ مقامی پولیس کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوری کا انوکھا واقعہ: واردات کے دوران چور ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس گیا

چوروں نے ایک رہائشی فلیٹ کا دروازہ زبردستی توڑا مگر جاتے ہوئے صرف 3 یورو مالیت کی ساسیجز لے کر روانہ ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی جرمنی کے شہر زوئمرڈا میں پیش آیا جو لائپزگ سے مغرب کی جانب واقع ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم تعداد میں چور ایک عمارت کے ایک فلیٹ میں اس وقت داخل ہوئے جب اس کا 29 سالہ مالک گھر پر موجود نہیں تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چوری کے بعد فلیٹ کے مالک نے صرف ایک چیز کے غائب ہونے کی تصدیق کی اور وہ تھا شیشے کے مرتبان میں رکھا ہوا ساسیجز یا ہاٹ ڈاگز کا پیکٹ جس کی قیمت مقامی دکانوں میں تقریباً 3 یورو بنتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر دروازہ توڑنے سے ہونے والا نقصان چوری کیے گئے سامان کی قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے جس نقصان کا باعث بنے وہ اس چیز کی مالیت سے کئی گنا زیادہ ہے جو وہ ساتھ لے گئے۔

مزید پڑھیے: گوبر چوری کا الزام، خاتون نے دو بھائیوں پر مقدمہ درج کرا دیا

اگرچہ مسروقہ سامان کی قیمت نہایت معمولی ہے پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ قانون شکنی کا ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس انوکھے واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ کیا چور بھوک کا شکار تھے؟ کیا وہ نشے کی حالت میں تھے؟ یا پھر فلیٹ میں انہیں کوئی ایسی قیمتی چیز نظر ہی نہیں آئی جسے وہ چوری کرنے کے قابل سمجھتے؟

مزید پڑھیں: ٹریکٹر ٹرالر سے لاکھوں سکے چوری کرنے والے ملزمان کے ساتھ اب کیا ہوگا؟

تقریباً 18 ہزار آبادی پر مشتمل اس چھوٹے سے شہر میں پیش آنے والا یہ واقعہ اب مقامی سطح پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے جہاں لوگ حیران ہیں کہ اتنی معمولی چیز کے لیے دروازہ توڑنے کی آخر کیا وجہ ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ