وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان عالمی کمپلیکس میں غیر عرب طلبہ کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز
ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیے جانے کی اطلاع باعثِ تشویش ہے۔
Deeply concerned by the news that Custodian of The Two Holy Mosques His Majesty King Salman bin Abdul aziz Al Saud is admitted in hospital for medical tests. The people of Pakistan hold His Majesty in the highest esteem. We join our Saudi brothers and sisters in praying for His…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 16, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین کو انتہائی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں امتِ مسلمہ کے لیے ایک اہم اور مدبر رہنما سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیے: سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ترقیاتی منصوبے ’شاہ سلمان دروازہ‘ کا آغاز کردیا
شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو جلد مکمل صحت، توانائی اور تندرستی عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی قیادت کے فرائض اسی عزم اور بصیرت کے ساتھ انجام دیتے رہیں۔












