وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی بہتری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کچھ کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف
ملاقات کے دوران نٹالی بیکر نے پاکستان کے اصلاحاتی عمل اور میکرو اکنامک ایجنڈے کی تعریف کی اور امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
امریکی نمائندے نے وزارتِ خزانہ اور امریکی کمپنی لبرٹی فنانشل کے درمیان کرپٹو کرنسی کے تعاون کے معاہدے کو بھی خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر معاشی اصلاحات کے تسلسل اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔














