فرانس اور سعودی عرب کا ریاض میں فنکاروں کے لیے خصوصی تخلیقی مرکز قائم کرنے کا اعلان

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے ثقافتی ادارے لانسٹیٹیو فرانسیس اور ریاض آرٹ، جو شاہی کمیشن برائے شہر ریاض کا منصوبہ ہے، نے ریاض میں فنکاروں کے لیے ایک نئے تخلیقی مرکز لا فیبرک کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ یہ مرکز 22 جنوری کو باضابطہ طور پر کھولا جائے گا۔

لا فیبرک ریاض آرٹ ہب، جیکس ڈسٹرکٹ میں قائم کیا گیا ہے، جہاں سعودی اور فرانسیسی فنکاروں کو تخلیق، تجربات اور اپنے فنکارانہ تصورات کو عملی شکل دینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم

اعلامیے کے مطابق یہ مرکز عوام کے لیے بھی کھلا ہوگا، جہاں فنکارانہ سرگرمیوں کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان سرگرمیوں میں پرفارمنس آرٹس، ڈیجیٹل اور امیرسیو آرٹس، فوٹوگرافی، موسیقی، سنیما، پکوان اور شاعری شامل ہوں گی۔

لا فیبرک کا بنیادی مقصد سعودی اور فرانسیسی فنکاروں کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے، تاکہ نئے روابط قائم ہوں، مشترکہ طریقہ کار اپنائے جائیں اور مشترکہ تخلیقات وجود میں آئیں۔

یہ منصوبہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشترکہ وژن سے ہم آہنگ ہے، جنہوں نے سعودی فرانس اسٹریٹجک شراکت داری میں ثقافتی تعاون کو مرکزی حیثیت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ سلمان ایئربیس پر نئی سہولتوں کا افتتاح کردیا

ویژن 2030 کے اہداف کے تحت لا فیبرک ریاض کو ایک عالمی ثقافتی مرکز میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ سعودی وزارت ثقافت کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سعودی عرب میں فرانس کے سفیر پیٹرک میزونوف کے مطابق لا فایبرک فرانس اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعلقات کے ایک نئے باب کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ایک ساتھ لانا صرف فن اور روایات کے تبادلے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں تخیل ملتا ہے، نئی تخلیقی صورتیں جنم لیتی ہیں اور فن دونوں معاشروں کے درمیان ایک مضبوط پل بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مسٹر بیسٹ کی پہلی ویڈیو نے ریکارڈ توڑ دیا، ریاض سیزن میں عالمی توجہ کا مرکز

ان کے مطابق یہ منصوبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ فنی مکالمہ باہمی سمجھ بوجھ، اعتماد اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور ویژن 2030 کے مقاصد میں فرانس کے کردار کی عملی مثال بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے