سعودی عرب میں مسٹر بیسٹ کی پہلی ویڈیو نے ریکارڈ توڑ دیا، ریاض سیزن میں عالمی توجہ کا مرکز

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض سیزن 2025 کے دوران امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی سعودی عرب میں فلمائی گئی پہلی ویڈیو نے چند ہی دنوں میں کروڑوں ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے جسے اب تک ساڑھے 7 کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔

اس ویڈیو نے ریلیز کے بعد مختصر مدت میں تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ ویوز حاصل کر لیے۔ ویڈیو میں مختلف ممالک کے 100 پائلٹس نے 24 لاکھ ڈالر مالیت کے پرائیویٹ جیٹ کے لیے منفرد اور مسابقتی چیلنجز میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض سیزن میں مسٹر بیسٹ کا ’بیسٹ لینڈ‘ زون کھل گیا، لاکھوں ریال کے انعامات

یہ انداز مسٹر بیسٹ کی روایتی، بڑے پیمانے پر فلمائی گئی اور بھاری انعامات پر مبنی ویڈیوز کا تسلسل ہے، جنہوں نے انہیں عالمی سطح پر بے انتہا مقبول بنایا ہے۔

ریاض سیزن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مسٹر بیسٹ کے ساتھ یہ اشتراک اس تہوار کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اہمیت کا ثبوت ہے۔ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ  جو2012 سے ویڈیوز بنا رہے ہیں، آج 450 ملین سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے آن لائن کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا کاروباری دائرہ کار اسپانسرشپس، کنزیومر مصنوعات اور فوڈ برانڈز تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض سیزن 2025: تینوں بڑے خانز اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ جمع

مسٹر بیسٹ کی تیز رفتار کامیابی کے ساتھ تنازعات بھی جڑے رہے ہیں۔ ان کے ریئلٹی شو “The Beast Games” پر کام کرنے والوں نے مبینہ طور پر غیر محفوظ ماحول، ہراسانی اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق مقدمات دائر کیے، جنہیں ڈونلڈسن نے مسترد کیا ہے۔

ریاض سیزن کی یہ شراکت سعودی دارالحکومت کو عالمی سطح پر ایک بڑی تفریحی منزل کے طور پر مستحکم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ سال یہ ایونٹ 135 ممالک سے 2 کروڑ سے زائد افراد کو اپنی جانب کھینچ چکا ہے، اور اس مرتبہ منتظمین مزید زیادہ شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور