مقبوضہ کشمیر میں مساجد کی پروفائلنگ پر پاکستان کا احتجاج

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان نے بھارتی غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مساجد اور مسجد انتظامی کمیٹیوں کی مبینہ پروفائلنگ اور مذہبی امور میں مداخلت کو بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی نگرانی میں ڈیجیٹل پروفائلنگ پر مقامی آبادی میں شدید تشویش

اسلام آباد سے جاری بیان میں پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مساجد اور مسجد انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ مذہبی آزادی میں کھلی مداخلت ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ بیان کے مطابق یہ اقدامات مقبوضہ علاقے میں مسلم آبادی کو خوفزدہ کرنے اور انہیں حاشیے پر دھکیلنے کی ایک اور کوشش ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زبردستی ذاتی معلومات، تصاویر اور مذہبی وابستگیوں کا حصول، مذہبی رہنماؤں کو ہراساں کرنے اور عبادت گزاروں میں خوف پیدا کرنے کی منظم مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادانہ مذہبی عبادات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

پاکستان نے کہا کہ یہ اقدامات مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا نظریے کے تحت ادارہ جاتی اسلاموفوبیا کے وسیع تر رجحان کا حصہ ہیں۔ مساجد اور مسلم مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا ان پالیسیوں کے امتیازی اور فرقہ وارانہ کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس سے بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

بیان میں واضح کیا گیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو خوف، دباؤ اور امتیاز کے بغیر اپنے مذہب پر عمل کرنے کا ناقابلِ تنسیخ حق حاصل ہے۔

پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جبر اور عدم برداشت کے تمام واقعات کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب