امریکی شہر فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ نیوز اینکر جم ڈونوون نے رنگ برنگے موزوں کے شوق کے باعث ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان کے پاس موزوں کی 1 ہزار 531 منفرد جوڑیوں کا ذخیرہ موجود ہے، جسے دنیا کی سب سے بڑی موزوں کی کلیکشن تسلیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری نے انگریزی ٹائپنگ کا انوکھا ریکارڈ کس طرح اپنے نام کیا؟
جم ڈونوون کے مطابق دورانِ ملازمت ناظرین نے ان کے رنگین موزوں کو خاص طور پر نوٹس کیا، جس کے بعد مداحوں نے انہیں تحفے کے طور پر نت نئے موزے بھیجنا شروع کر دیے، کئی مداحوں نے تو ایسے موزے بھی ارسال کیے جن پر خود جم ڈونوون کی تصویر بنی ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ برسوں کے دوران انہیں ہزاروں کی تعداد میں موزے موصول ہوئے اور یہ شوق آہستہ آہستہ ایک بڑی کلیکشن میں تبدیل ہو گیا۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس شوق کو باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ میں تبدیل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی خاتون نے کون سا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے؟
جم ڈونوون کا کہنا ہے کہ عالمی ریکارڈ بنانا ان کی زندگی کی خواہشات میں شامل تھا۔ انہوں نے یاد کیا کہ بچپن میں انہیں عالمی ریکارڈز کی کتاب بہت متاثر کرتی تھی اور اسی وقت ان کے دل میں کبھی نہ کبھی کوئی ریکارڈ بنانے کا خیال پیدا ہوا تھا۔
ان کے مطابق یہ اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے ذاتی خوشی اور یادگار لمحہ ہے، جو ان کے طویل صحافتی کیریئر کا ایک منفرد اختتام ثابت ہوا۔













